اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب الاسباط میں ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔
اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہوئی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران اب تک شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد دو سو نوے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے مظالم میں شدت اور مسلمانوں کے مقدس مقامات خاص طور مسجدالاقصی پر حملوں میں تیزی کے بعد فلسلطینیوں نے اکتوبر دوہزار پندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں دو صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
.......
/169